دارالحکومت مظفر آباد میں بھی معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یو م تشکر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے ، اس سلسلہ میں مظفر آباد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے یادگار شہداء چھتر چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا ، ریلی میں سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں بھارت مخالف اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں بھی شدید نعرے بازی کی گئی ، ریلی میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی سمیت سیکرٹریز حکومت سول سوسائٹی ، انتظامیہ، سرکاری ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں ، افواج پاکستان مملکت خداداد پاکستان کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے دشمن کو موثر جواب دے کر قوم کے وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ، قوم اپنے جدی سپہ سالار پاک فوج جنرل عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، سپہ سالار پاک فوج نے نے ثابت کیا کہ پاک فوج اپنے وطن کی حفاظت اور سلامتی پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر دشمن کو مارا ہے ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عصاب شکن حملے سے دشمن بھارت پر ہیبت طاری ہو گئی ہے ، انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب ہم سری نگر کی آزاد فضاؤں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں گے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت نثارہ عباسی نے عوام سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا ہے ، پاکستان سے کشمیر کا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے ، قوم سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر مسلح افواج کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کررہی ہے ، یکجہتی اور اتحاد سے دشمن کا ہر حملہ ناکام منائیں گے ، پاک فوج ہمارا فخر ہے ، انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ، انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا ، کشمیریوں کے دل اپنے پاکستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی ، شہدا مملکت خداداپاکستان اور شہدا تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
