حکومت پاکستان نےحالیہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے آزادکشمیر کے شہریوں کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ جات دینے کے لیے 532.000 ملین روپے حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دیے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا ء کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے ۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر 10 لاکھ روپے فی کس شہداء کے ورثا کو جبکہ معذورہونے والے افراد کو آٹھ لاکھ ، شدید زخمیوں کو تین لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس ہزار فی کس ادا کر چکی ہے ،حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی ہے۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے گھروں اور دیگر کاروباری مراکز/ دوکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن کی رپورٹس کی روشنی میں معاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائیگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
