آزادجموں وکشمیر میں آپریشن” بنیان مرصوص” کی کامیابی پر “یوم تشکر” منایا گیا۔ یوم تشکر کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کے اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے برہان وانی چوک تک اظہار تشکر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی اور چیف سیکرٹری خوشحال خان و دیگر نے کی۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں اظہار تشکر ریلی میں شرکت کی جس کے بعد برہان وانی چوک میں بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلیوں کی صورت میں شرکت کی۔ اظہار تشکر ریلی میں حریت رہنماوں عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام، کمشنر مظفرآباچوہدری گفتار حسین، مئیر میونسپل کارپوریشن سید سکندر گیلانی،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق، ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری،یاسر نقوی ،شوکت جاوید میر،سمعیہ ساجد سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں تاجروں سول سوسائٹی ملازمین طلباء وکلاء نے شرکت کی ۔ شرکاء نے پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر فضاء ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے، پاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کے اختتام پر شہداء کے بلندی درجات، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
