وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ، نے یوم تشکر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ”آپریشن بنیان المرصوص” محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ ایمان، قربانی اور جزبہ حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔جب دشمن نے شب خون مارنے کی کوشش کی، تب ہماری بہادر افواج نے اپنے خون سے وطن کی سرحدوں کو محفوظ بنایا۔یہ کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاک افواج صرف دفاع نہیں کرتیں، بلکہ عزتِ وطن کا پرچم بلند رکھنا ان کی پہچان ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی اور کشمیری قوم کے اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر کو جراتمندانہ ، کمال بصیرت اور جدید جنگی تکنیک کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز کرے،

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
