محکمہ شہری دفاع کی ٹیم نوبل لیونگ انڈیپنڈنٹ سنٹر کا وزٹ کیا اس وزٹ کا مقصد خصوصی افراد کو کو کسی بھی ہنگامی صورت حال اور رضاکار کی رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کرنا تھا۔نوبل لیونگ انڈیپینڈنٹ سنٹر کے تعاون سے سول ڈیفنس کے شعبہ ٹرینینگ جن میں چیف انسٹرکٹر صنم نقوی،ثوبیہ احمد شاہ اور عبد الباسط مغل نے ایسے افراد جو کسی بھی جسمانی معذوری میں مبتلا ہیں ان کی رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کی۔ خصوصی افراد کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی حفاظت کے لیے تربیتی سیشن شروع کیئے جائیں گیاور وارڈن پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
