صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یومِ تشکر کے اس تاریخی دن کے موقع پر میں پوری پاکستانی قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ “آپریشن بنیان المرصوص” نہ صرف ایک عسکری کامیابی ہے بلکہ یہ ہماری قومی حمیت، خودداری، اور قربانی کے جذبے کی عملی تصویر ہے۔جب دشمن نے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا، تب ہماری افواج نے برق رفتاری سے جواب دے کر دشمن کو وہ سبق سکھایا جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ بھارت کو نہ صرف فوری جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیت، حکمتِ عملی اور عزم کو سراہا گیا۔یہ کامیابی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ افواجِ پاکستان نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، بلکہ یہ قومی وقار اور امتِ مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بھی ہیں۔ آج ہم اُن شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس آپریشن میں اپنی جانیں قربان کر کے ہمیں یہ دن نصیب کیا۔ ہم اُن معصوم شہریوں اور بچوں کو بھی نہیں بھول سکتے جو بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھے۔ 16 مئی کو منعقد ہونے والی یومِ تشکر تقریبات میں ہر فرد، ہر ادارہ اور ہر طبقہ بھرپور شرکت کرے۔ نماز جمعہ کے بعد ریلیوں میں شامل ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو جلد آزادی کی نعمت سے نوازے، آمین۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
