چیئرمین مرکزی علماء مشائخ کونسل کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیرکاایک اجتماع منعقد ہوا۔اجتماع میں آزاد جموں و کشمیر کی تمام دینی جماعتوں کے سربراہان نمائندگان،علمائے کرام،مشائخ عظام نے بھرپور شرکت کی۔اجتماع کی صدارت چیئرمین علمائے مشائخ کونسل و سربراہ ملی یکجہتی کونسل علامہ امتیاز احمد صدیقی نے کی۔اجتماع سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق،مولانا محمود الحسن اشرف،مولانا امتیاز عباسی، مولانا فرید عباس نقوی، مولانا دانیال شہاب مدنی، مولانامقبول الراحمن، مولانا الطاف حسین سیفی،مفتی نذیر احمد قادری، صاحبزادہ کوکب سلیم چشتی، میاں محمد شریف جھاگوی، مفتی عبدالروف نظامی،محمد عتیق رزاق کیانی، سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ، قاضی سہیل احمد نقشبندی، قاضی محمد ابراہیم چشتی، مولانا محمد یونس شاکر، مولانا یاسر عباس سبزواری سمیت درجنوں علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض قاضی شاہد حمید،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل نے ادا کیے۔ ریاست بھر کے علماء و مشائخ نے بھارت کی طرف سے بلا اشتعال پاکستان پر حملے کے جواب میں مسلح افواج پاکستان کی طرف سے صبر و تحمل کے بعد تاریخی دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کے شیر دل جوانوں کواور مجاہد صفت قیادت حافظ سید عاصم منیر،چیف آف آرمی سٹاف پاکستان،پاک فضائیہ کے سربراہ و تمام افواج کو مبارک باد پیش کی۔اور اس تاریخی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ علمائے کرام نے کہا کے یہ جنگ صرف دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ کفر و اسلام کے درمیان تھی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے اہل اسلام کو فتح عطا کی۔ مملکت خداداد پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک توانا،مضبوط اسلامی ریاست ہے۔ اہل کشمیر نے نظریہ اسلام کی بنیاد پر اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ جوڑا تھا۔ جس پر آج کشمیر قوم کو فخر محسوس ہوتا ہے۔ پوری کشمیر قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے۔بنیان مرصوص کے عنوان پر تاریخی آپریشن کے ذریعہ سے ہندو توا کا نظریہ رکھنے والے مودی اور اس کی ساری ذریت کو جو اوقات دکھائی ہے اس کے اثرات لمبا عرصہ قائم رہیں گے۔ اس وقت پوری قوم میں ملی وحدت،قومی یکجہتی،جذبہ جہاد، شوق شہادت عروج پر ہے۔ جنرل عاصم منیر،پوری افواج پاکستان کی قومی قیادت نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس وحدت کے نتیجہ میں اللہ کریم نے اپنی مددبھیجی۔ اور بھارت جیسے بڑے ملک کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر،چوہدری انوار الحق کی قیادت میں جنگی حالات میں آزاد کشمیر کے اندر بہت بھرپور طریقہ سے ان حالات کا سامنا کیا۔ جس پر حکومت آزاد کشمیر مبارک باد کی مستحق ہے۔ ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر ریاست میں قومی یکجہتی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی،استحکا م پاکستان،تحریک آزاد ی کشمیر اور ملی وحدت کے لیے آنے والے وقت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس وقت افواج پاکستان کے حق میں پوری قوم سڑکوں پر ہے اور فتح کا جشن منا رہی ہے۔ کسی بھی طرح کی فکری نظریاتی آلودگی اور پراگندگی کو آزاد کشمیر کے اندر ہرگز نہیں پنپنے دیا جائے گا۔کشمیر ی قوم کو امید ہے کہ حکومت پاکستان سفارتی محاظ پر اور مذکرات کے ٹیبل پر مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھ کر کشمیریوں کے قاتل ہندوستان کو شکست سے دو چار کرے گی۔ ریاست بھر کے علماء مشائخ نے 16 مئی بروز جمعہ المبارک یوم اظہار تشکر و دعامنانے کا اعلان کیا۔پوری قوم جمعہ کے اجتماع میں دو رکعت نفل ادا کرے۔ اس موقع پر افواج پاکستان کی کامیابی،شہدا کے لیے درجات کی بلندی،پاکستان کی سلامتی و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
