وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔افواج پاکستان نے بھارت کو جو دندان شکن جواب دیا اس پر انتہا پسند مودی کی بوکھلاہٹ دنیا نے دیکھ لی ہے۔ بھارتی جارحیت سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلش پوائنٹ بن چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے ، مسلح افواج پاکستان خطہ کے پائیدار امن کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا وقار بلند کردیا ہے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان کی افواج ایمان کی طاقت سے لبریز ہو کر اپنے ملک کا دفاع کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کا قتل عام کیا، مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنی سلامتی اور خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کر سکتا ، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں کا قتل عام کررہا ہے ، بھارتی جنگی جنوں واضح کررہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کاخواہاں نہیں ہے ، انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر بین الاقوامی منظر نامے پر ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ نمایاں ہوچکا ہے، دنیا اس مسلہ کے پائیدار حل کے لیے کردار ادا کرے ، انھوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش نہیں کیا جاتا، تب تک ہندوستان ہر دوسرے روز نہاد دہشتگردی کا واویلا کر کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوششوں کو بروئے کار لا نے پر آمادہ رہے گا ، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ نوعیت کا کردار ادا کرے ، دنیا پاکستان کی امن پسند اور مخلصانہ کوششوں کا ادراک کرے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لاکر دیرینہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ انھوں نے اس موقع پر افواج پاکستان کی دفاع وطن کے لیے قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Share This Post

More To Explore