آزاد کشمیر کے سیکرٹری سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید کا نظامتِ اعلیٰ سول ڈیفنس کا دورہ۔ محکمہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس، کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے سیکرٹری سول ڈیفنس کو موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ فائرنگ اور بن پھٹے گولوں کی موجودگی کے پیش نظر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل، رضاکاروں کی جدید تربیت، ان کے لیے اعزازیہ کی فراہمی اور سول ڈیفنس کو مزید فعال بنانے کے لیے ترقیاتی اسکیموں کی تیاری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع کا کردار نہایت اہم بے۔ سول ڈیفنس نے گزشتہ دنوں ہنگامی صورتحال میں بہترین کام کیا ہے۔ محکمہ کو وسائل فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاران کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ محکمہ کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
