آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء کی دفعہ 25 کے تحت کی گئی کارروائی میں شفق بناسپتی، الپائن بناسپتی اور کائنات اسپیشل بناسپتی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر سیفٹی اور کوالٹی پیرا میٹرز میں غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جملہ پراڈکٹس پر 1,1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔متذکرہ پراڈکٹس معیار پر پورا نہیں اترتے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے فوری طور پر آزاد کشمیر بھر میں ان مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دریں اثناء آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے یونائیٹڈ گھی انڈسٹری کی پراڈکٹ “خیبر زر گھی” کو NIH اسلام آباد کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں غیر معیاری اور مضر صحت قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیر میں اس گھی کی فروخت، ترسیل اور ذخیرہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تمام ضبط شدہ گھی کا اسٹاک فوڈ سیفٹی آفیسر کی نگرانی میں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے گا تاکہ عوام تک ناقص خوراک کی رسائی مکمل طور پر بند کی جا سکے۔سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ خریداری کرتے وقت ان پراڈکٹس سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ فوڈ اتھارٹی سے فوری رابطہ کریں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
