صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس پر ہم بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت دیا ہے۔ بھارت کی لائن آف کنٹرول کے اس پار فائرنگ سے آزادکشمیر کے 31شہری شہید،126زخمی اور 299مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے 1155خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزادکشمیر اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا تے ہوئے متاثرین کی فوری مدد اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
