ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سردار وحید خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ایس۔ڈی۔ایم۔اے میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سردار وحید خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ایس۔ڈی۔ایم۔اے میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نعمان شفیق نے انہیں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال اور اعدادوشمار پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سید آصف حسین نقوی اور محمد بلال سراج شیخ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سردار وحید خان نے کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال تمام ڈسٹرکٹ آفیسران اور انتظامیہ سے حاصل کی جائے تاکہ حکام بالا کو صورتحال کے بارہ میں آپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے فوکل پرسن سید آصف حسین نقوی اعداد وشمار کے بادہ میں میڈیا نمائندگان کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں تاکہ عوام کو درست معلومات کے ذریعے صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے اور فیک نیوز و غلط معلومات نہ پھیلنے پائیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف حسین نقوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ محکمہ اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو درست معلومات کی لمحہ بہ لمحہ فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

Share This Post

More To Explore