آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی حملوں کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ایوان میں وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، کشمیر کی آزادی اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں ”پاکستان زندہ باد” اور افواج پاکستان زندہ بات کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایوان میں قومی پرچم بلند کیا۔ ان کی تجویز پر قواعد معطل کر کے ایوان کی تمام دیگر کارروائی موخر کی گئی اور جمعرات کا دن افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختص کیا گیا۔ایوان میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر کرنل وقار نور، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر بلدیات فیصل راٹھور، وزیر خوراک چوہدری محمد اکبر، وزیر مواصلات اظہر صادق، وزیر تعلیم دیوان چغتائی، وزیر پی ڈی او چوہدری محمد رشید، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، وزیر مال چوہدری اخلاق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر فشریز جاوید ایوب، وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق، سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور حاجی یعقوب خان سمیت دیگر اراکین نے قراردادوں پر اظہارِ خیال کیا۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی حملوں کے تناظر میں عوامی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ”ٹھیکری پہرے” کی تجویز دی، جسے ایوان نے منظور کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
