موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور ڈرل/موک ایکسرسائزز جاری۔ بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفراباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ڈرل/موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس ڈرل/ موک ایکسرسائز کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلاء کا طریقہ کار بتانا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ ایسے حالات میں مربوط اور مناسب ردعمل دکھانے کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی اور عملی مشق بھی کروائی گئی۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق فیروز، ظہیر راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی اور انسٹرکٹر باسط مغل نے ڈرل موک ایکسرسائزز کروائی۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات عامر لطیف اعوان سمیت محکمہ کے افسران واہلکاران نے سول ڈیفنس کی اس ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات نے اس ڈرل/موک ایکسرسائز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی ایکسرسائزز جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ناظم اعلی شہری دفاع کے حکم پہ مختلف محکمہ جات، سکولوں اور دیگر اداروں میں موک/ ڈرل ایکسرسائزز کا یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو جاری رہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
