سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر جج سپریم کورت جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر،پاکستان پر حملہ، جنگ مسلط کئے جانے، ملکی سا لمیت، علاقائی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ موجودہ ملکی صورت حال کے تناظر میں سپریم کورٹ گولڈن جوبلی کے حوالہ سے مورخہ 08تا10 مئی 2025 ء کو منعقد ہونے والی تقریبات کو عارضی طور پر مؤخر کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore