محکمہ بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زیر اہتمام محکمانہ سٹاف کیلئے ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ٹریننگ میں شرکا کو جدید ٹیکنیکس بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان ودیگر نے شرکت کی اور شرکاء کو لیکچرز دیے۔ ٹریننگ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر آفتاب اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجہ اسد خان نے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
