وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا قومی سلامتی پر سیاسی جماعتوں کے ارکان کیساتھ ان کیمرا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور لائے گئے۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی تعداد میں شریک ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی جماعتوں کے شریک رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore