وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد و متفق ہوکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، موجودہ حالات میں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہو گا، آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے۔ قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہروقت تیار ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
