محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر کی کارروائی۔ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر ضمیر احمد پٹواری گرفتار۔ ایک لاکھ ستر ہزار روپے برآمد۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن آزادکشمیر کی کارروائی۔ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر ضمیر احمد پٹواری گرفتار۔ ایک لاکھ ستر ہزار روپے برآمد۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل پونچھ میں رشوت کے الزام میں مسعود احمد گرداور اور ضمیر احمد پٹواری کے خلاف 3 لاکھ روپے رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال کے سلسلہ میں بعد از تحقیقات تھانہ پولیس اینٹی کرپشن مقدمه علت 13/2024 بجرائم 465/468,34 اے پی سی و 5 ضمن (2) پی سی اے درج رجسٹر ہوا جس میں مسعود احمد گرداور جو پہلے سے گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ضمیر احمد پٹواری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر عدالت سیشن/ سپیشل بیج اینٹی کرپشن راولا کوٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی عدالت سے ضمانت مستر د ہونے پر پٹواری کو گرفتار کرتے ہوئے بند حوالات کر دیا گیا ہے اور 1,70,000 روپے برآمد کر لی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Post

More To Explore