وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پہچان ہے، افواج پاکستان ہمارا فخراور شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پہچان ہے، افواج پاکستان ہمارا فخراور شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہید میجر سعد بن زبیر نے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی۔ پاکستان اور آزادکشمیر کی طرف بڑھتاہوادشمن کا ہر ہاتھ اور ہر میلی آنکھ کو ملیا میٹ کردیا جائیگا، ہندوستان کی گیدڑ بھبکیاں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں،اگر کسی بھی قسم ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پھر ہندوستان کی آنیوالی نسلیں بھی پچھتائیں گی۔ پوری قوم کا شوق ہے سرینگر مسجد میں نمازہ شکرانہ ادا کریں ۔ اگر مودی باز نہ آیا تو وہ وقت دور نہیں کہ مودی کی سانسیں بند کر دی جائیں گی۔ مودی سن لے مومن اپنے ہاتھ کو کبھی معصوم کے خون سے نہیں رنگتا ،اپنے کرتوت ہم پہ مت ڈالو مودی کے دجل و فریب کا مقابلہ کریں گے اسے میڈیا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں شہید میجرسعدبن زبیر کے گھر ان کے والدین اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات اور بعد ازاں تعلیم القرآن باغ میں میجر ایوب شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات نے میجر سعد بن زبیر شہید کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراطلاعات نے میجر سعد بن زبیر کے والدین اور دیگر اہلخانہ کے بلند حوصلے کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں سے پاکستان کی بنیاد مضبوط ہوئی ان کے عزم اور حوصلے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان ، بھارت کے عزائم کی تکمیل میں واحدرکاوٹ ہے ، اس خطے میں سب سے بڑا خطرہ بھارتی انتہاپسندی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہمارادفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف بھارت کے زہریلے پروپیگنڈے کی مسترد کرتے ہیں ، دفاع وطن کیلئے وطن عزیز کا ہر شہری افواج پاکستان کی پشت پر ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ میجر سعد بن زبیر کے مبارک گھر میں اس لیے آیا ہوں کہ میرے رب نے یہاں سے خریداری کی ہے ۔ شہدا ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ہم ہر میدان میں نبی کریم ﷺکا نور لیکر میدان میں آتے ہیں اور امن بھائی چارے کا پرچم بلند کرتے ہیں ۔

دریں اثناوزیر اطلاعات مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے تعلیم القرآن باغ میں میجر ایوب شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مودی کی فلم ریلیز ہونے سے قبل فلاپ ہو گئی ،اقلیتیں ہندوتوا کے خلاف ایک ہو گئی ہیں، ہم جنگ نہیں مانگتے مگر جنگ مسلط ہوئی تو ہندوستان کو مٹی میں ملا دیں گے ،ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 1965 میں ہندوستان کو بتا رکھا ہے وقت آنے پہ شہادت ہم خوشی سے قبول کرتے ہیں ۔اب اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسکو چاے نہیں پلائیں گے بلکہ اب کی بار وہ کریں گے کے ہندوستان کی حالت دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور مرتے دم تک لڑتے رہیں گے ہندوستان کے اندر سکھ اکثریت مسلم کمیونٹی کیساتھ اس لیے کھڑی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ہندوتوا کے پرچار والے ملک میں کوئی محفوظ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ نے نبی کریمﷺ کو انسانیت کی بہتری کے لیے بھیجا جنہوں نے دین حق بتا کر پوری انسانیت کو زندگی کا مقصد سمجھا دیا ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ شہید سعد بن زبیر کے گھر گیا اسکے والدین کا حوصلہ دیکھا تو یقین ہو گیا کہ ہماری مائیں آج بھی اپنے بچوں کو شہادت کے مرتبے پہ فائز ہوتا دیکھ کر فخر محسوس کرتی ہیں ۔ پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ ہمارا سینہ ہیں تو ہم آپکی پشت ہیں ۔مودی کے ڈرامے نے پوری پاکستانی و کشمیری قوم کو یکجا کر دیا آج پوری قوم تیار ہے کہ فوج کیساتھ ملکر جہاد کریں گے۔

Share This Post

More To Explore