آزادکشمیر میں قرارداد ختم نبوت کے 52سال مکمل ہونے پر مرکزی علماء و مشائخ کونسل کے سیکرٹریٹ میں ریاست کے نمائندہ علماء و مشائخ کا ایک اہم ترین اجلاس زیر صدارت چیئر مین علماء و مشائخ کونسل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر علامہ امتیاز احمد صدیقی منعقد ہوا۔ اجلاس میں 29 اپریل 1973 آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقدہ میر پور میں پیش کی گئی۔میجر ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خان کی قرار داد ختم نبوت ہے جس کو کثرت رائے سے پاس کیا گیا تھا اس عمل کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کے تسلسل میں سنہ 2002میں پیر محمد عتیق الرحمان کی قرارداد ختم نبوت اور فروری 2018 بروز جمعہ المبارک کو راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں ختم نبوت کے حوالہ سے قانون سازی کی گئی اور اس میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اس کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت پانے کے لیے اہل اسلام اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔ علماء و مشائخ کے اجتماع نے آزاد جموں وکشمیر کے اندر ریاست مخالف بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کے منفی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ ریاستی انتظامیہ واپنے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ علماء و مشائخ نے پہلگام واقع کے بعد ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا اور اس کے بعد جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مزمت کی گئی اور پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء نے مسلح افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت اور نریندر مودی کی ریاستی دہشت گردی کا مق پر توجہ نہیں دی بھارت یا در کھے مملکت خدا داد ایک ایٹمی قوت ہے اور خالق کا ئنات کی مدد اور تاجدار مدینہ کی نظر عنایت اس کے ساتھ ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی عوام مردوزن بہادر افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ علماء و مشائخ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور قادیانیوں کی تمام مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔ فلسطینیوں کی مدد کے لیے قائدا نہ کردار ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ اور دنیا کے اصول پسند ممالک کو اعتماد میں لے کر عملا اپنا کردار ادا کرے۔ علماء و مشائخ نے نمائندہ اجتماع میں ملک کی سرحدوں پر وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اور ملک کے اندر امن قائم کرنے کے لیے جانے قربان کرنے والے افواج پاکستان کے افسران وجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ ارض پاکستان و آزاد جموں وکشمیر کی حفاظت کے لیے مسلح افواج پاکستان اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔ علماء و مشائخ نے قوم سے اپیل کی ہے کہ موجود حالات میں ہر طرح کی لسانی، علاقائی، فرقہ وارانہ قبیلائی تقسیم سے بالا تر ہو کر ملک کی سلامتی دین اسلام کی بقاء قومی یکجہتی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ان شاء اللہ تعالی دشمن نا کام و ذلیل ہو کر رہے گا۔ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔ اور کشمیری بھارت کے جبر سے آزادی لے کر رہیں گے۔ اس موقع پر آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولا ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں کشمیر. دانیال شباب مدنی، ملت جعفریہ کے زوار حسین نقوی، جمعیت علماء جموں کشمیر کے مولانا الطاف حسین سیفی،سنی تحریک کے سربراہ قاضی سہیل احمد قریشی، امیر مرکزی جمعیت الاحد یث ضلع مظفر آباد مولانا زاہد اثری، قاضی منظور الحسن، مولا نا منظور حسین قادری، پیر عدیل احمد گیلانی ممبر مرکزی زکواہ کونسل مولانا محمد پرویز قریشی، صدر تحفظ ختم نبوت و شعائر اسلام اوپیر کو کب سلیم چشتی، مولا نا محمد زمان سیفی، مولانا مفتی عبدالروف نظامی تنظیم المدارس، سربراہ مرکزی علماء کونسل مولانا ممتاز الحق قاسمی مولانا الطاف حسین بٹ انٹرنیشنل ختم نبوت مظفر آباد ڈویژن و صدر رفاعہ عامہ کونسل، مولانا قاری مقبول الرحمان، قاری ممتاز قادری، علامہ حماد عباسی، مولا نا محمد طیب کشمیری و دیگر نے شرکت واظہار خیال کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
