ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات/ویکسینیشن کے حوالے سے لانچنگ سرمنی و آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا. لانچنگ سرمنی و آگاہی واک میں ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری؛لیڈی ڈاکٹر نور العین فادی؛ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر کومل بخاری؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی صباء شبیر؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدیحہ نسیم؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اعوان؛ڈاکٹر عبداللہ؛ پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ زاہد اقبال اعوان، ڈی ایس وی رفیق شیخ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاطمہ جنید؛اور دیگر میڈیا کے عہدیداران نے بھی شرکت کی. آزادکشمیر کی طرح ضلع مظفرآباد میں بھی بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی مہم 24تا30اپریل2025 تک جاری رہے گی.۔World Immunization week…عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات۔ہر سال اپریل کے آخری ہفتے کو پوری دنیا میں عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس ہفتے کو منانے کا مقصد حفاظتی ٹیکوں سے متعلق اگاہی پیدا کرنا اور ان کی افادیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔حفاظتی ٹیکے یا ویکسین سے مراد وہ دوا ہوتی ہے جو بچے کے جسم میں کسی مخصوص بیماری کےخلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ بیماریوں سے بچاؤ کا یہ سب سے موثر اورکم خرچ طریقہ علاج ہے۔ویکسینیشن کے ذریعے بچے کے جسم کو کسی خاص بیماری کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔اور یوں جسم اس بیماری کے جراثیم کے خلاف پہلے سے اپنے آپ کو تیارکر لیتا ہے۔۔ وہ تمام بیماریاں جنہیں ویکسین کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔انہیں VPDs یعنی vaccine preventable Diseases کہتے ہیں۔۔ محکمہ صحت عامہ حکومت آزادکشمیر کی طرف سے 12 ایسی موضی امراض سے بچاو کے لیے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ یہ ٹیکے ریاست آزادکشمیر جموں و کشمیر بھر سمیت ضلع مظفرآباد میں سینکڑوں مراکز صحت (EPIسنٹر) میں بالکل مفت دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ وہ علاقے جو ان مراکز صحت سے دور واقع ہیں۔ وہاں محکمہ صحت عامہ کے اہلکار مہینے میں ایک مرتبہ ویکسینیشن سیشن لازمی منعقد کرتے ہیں۔ وہ بیماریاں جنکے لیے ٹیکے لگائے جاتے ہیں وہ TB,پولیو, تشنج, ہیپاٹائٹسB, کالی کھانسی؛ خناق,دست,نمونیہ,وبائی زکام, خسرہ, ٹائیفائیڈ اور روبیلا شامل ہیں۔۔ 15 مہینے کی عمر تک تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی تمام خوراک مکمل ہونے چاہیے۔۔ بحیثیت والدین ہم سب پر فرض ہے کہ ہم 15 مہینے کی عمر تک اپنے بچوں کو ویکسین کی تمام خوراک دے چکے ہوں۔حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں اگاہی اجاگر کرنے کے لیے محکمہ صحت عامہ ضلع مظفرآباد کی طرف سے اس “واک” کا اہتمام کیاگیا جو DHO آفس مظفرآباد سے شروع ہو کر چھتر میل شارع عام پر آکر اختتام پزیر ہوا۔۔ واک کے اختتام پر DHO مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری؛لیڈی ڈاکٹر نور العین فادی؛ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر کومل بخاری؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی صباء شبیر؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدیحہ نسیم؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اعوان؛ڈاکٹر عبداللہ؛ پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ زاہد اقبال اعوان، ڈی ایس وی رفیق شیخ؛ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاطمہ جنید نے اس بات پرزور دیکر کہا کہ موزی امراض سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کے حوالے سے محکمہ صحت عامہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ واک کے اختتام پر نے والدین کے نام اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرکے والدین نہ صرف اپنے بچوں کو بار بار بیمار ہونے سے بچا سکتے ہیں بلکہ انکی عمومی صحت کو بہتر بنا کر انہیں ایک صحت مند شہری بنا کر ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
