وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے جہلم ویلی میں تیسری ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ میں بحیثیت میزبان، تمام معزز مہمانوں کا جو ضلع جہلم ویلی اور بیرون اضلاع سے تشریف لائے، دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں میجر ایوب اور منشی علی گوہر کا وارث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس اجتماع کا مقصد اپنے ایمان کو تازہ کرنا اور نوجوان نسل کو اپنے عقیدے اور ایمان کے ساتھ مضبوطی سے جوڑنا ہے۔ ہمارا ایمان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر مکمل ایمان لائے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ نبی آخرالزماں، رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا
دیوان علی خان چغتائی نے مزید کہا کہ کشمیر اولیاء اللہ کی سرزمین ہے، یہاں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص کرم ہے۔ ریاست کے دونوں طرف کے مسلمان اپنے ایمان اور عقیدے میں مضبوط ہیں۔ پاکستان سے رشتہ صرف کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کے تحت قائم ہے دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ یہ خونی لکیر بہت جلد ان شاء اللہ ختم ہوگی اور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جہاد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والوں کے لیے شریعت کے مطابق جہاد ضروری ہے، کشمیریوں کے لیے آزادی کی جدوجہد ان کا بنیادی انسانی حق ہے۔ دیوان علی خان چغتائی نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو کشمیری اور پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور اپنے خون کے آخری قطرے تک دفاع کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اسلام، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر زندہ ہیں اور قیامت تک پاکستان قائم و دائم رہے گا۔ اگر بھارت نے کسی قسم کی حرکت کی تو ہندوستان کی تباہی یقینی ہوگی۔ دیوان علی خان چغتائی نے آخر میں کہا کہ تمام لوگ بغیر کسی سیاسی یا مذہبی اختلاف کے، پاکستان کے لیے جان قربان کرنے کو تیار رہیں اور اس جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آخر میں وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے نعرے لگائے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ باد پاکستان کا مطلب کیا ہے لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ،

