غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری اور ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن،ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے چھتر،امبور،اپر اڈہ میں دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے

غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری اور ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن،ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے چھتر،امبور،اپر اڈہ میں دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے، کچن ایریاز میں گندگی،صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ایک ہوٹل جبکہ اپر اڈہ میں غیر رجسٹرڈ طور پر فیروزن فوڈ کا کاروبار کرنے پر ایک دکان سیل کر دی۔متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے و وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کیخلاف ہے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اورپیور فوڈریگولیشن کا عملی معنوں میں نفاذ اولین ترجیح ہے۔ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی ترجیح اول ہے۔غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore