ڈائریکٹر انڈسٹری اینڈ کامرس چیف انسپکٹر آتش گیر مادہ امجد علی مغل،سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع میرپورراجہ وسیم افضل، معاون ناظم صنعت وتجارت کاشف لطیف خان، سپریٹنڈنٹ محمد اصغر اور چوہدری اعجازنے ہمراہ موبائل یونٹ ضلع میرپور کے پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا اور غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیوں کو بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انڈسٹری کنٹرولر پرائسزز آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی وبیشی سے نقصان عوام الناس کو ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت کا فیلڈ سٹاف کسی بھی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صنعت وتجارت میں نظامت کی سطح پر شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے جاری شدہ اشیاء خوردونوش کے انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اور پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کی بابت شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ محکمہ صنعت وتجارت کے اسپیشل مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
