ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سلیم درانی کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے محکمہ شاہرات ضلع نیلم کے آفیسران کے خلاف چودہ لاکھ روپے بغیرکسی قانونی جوازیت کے دھوکہ دہی سے نکلوا کر ہڑپنے کے الزام میں ٹھیکیدار کی درخواست پر محکمہ کے آفیسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ صادق حسین ٹھکیدار کی جانب سے آفیسران محکمہ شاہرات ضلع نیلم کے خلاف ٹھیکہ نکاسی روڈ پھلاوئی تاڈنہ میں مبینہ طور پر چودہ لاکھ روپے خرد برد پر درخواست ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو موصول، جس میں شاکی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پی ڈبلیوڈی ضلع نیلم کے افسران کی جانب سے فرضی اور جعلی خود ساختہ بل بنا کر ایم بی پر جعلسازی سے رقم ہڑپ کر لی گئی ہے، بدرمنیر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ نے باقاعدہ تحقیقات کیلئے سلیم درانی سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن مظفر آباد کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا، جو اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اندر ایک ماہ پیش کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
