فارسٹ سکول ٹنڈالی سے فارسٹرز و فارسٹ گارڈز کلاس نے ورلڈ ارتھ ڈے وائلڈ لائف پارک سراں پیر چناسی میں منایا۔ورلڈ ارتھ ڈے (World Earth Day) منانے کا مقصد زمین کی حفاظت، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف شعور بیدار کرنا، اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ دن ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو ماحولیاتی مسائل جیسے فضائی و آبی آلودگی,گلوبل وارمنگ,جنگلات کی کٹائی,حیاتیاتی تنوع کی کمی,پلاسٹک کا بڑھتا استعمال جیسے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور ان کے حل کی جانب عملی قدم اٹھائے جا سکیں۔اس دن کا پیغام یہی ہوتا ہے:”زمین ہماری ماں ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
