سیکرٹری زکوۃ و عشرارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس مستحق /نا دار افراد کے علاج معالجہ کے حوالہ سے موصولہ 17 کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکرٹری زکوۃ و عشرارشاد احمد قریشی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ دوران اجلاس مستحق /نا دار افراد کے علاج معالجہ کے حوالہ سے موصولہ 17 کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔ دل کے امراض میں مبتلا 10 افراد کے علاج معالجہ کے لیے مبلغ 53 لاکھ 76 ہزار روپے ، سرطان میں مبتلا 5 افراد کے لیے مبلغ 16 لاکھ 76 ہزار اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا 2 افراد کے لیے 10 لاکھ روپے منظور کیے گئے ۔ مجموعی طور پر 17 مریضوں کے بیرون آزاد کشمیر علاج معالجہ کے لیے متعلقہ ہسپتالوں کو اندر ایک یوم مبلغ 80 لاکھ 52 ہزار روپے ادا کیے جانے کے احکامات دیئے گئے ۔

Share This Post

More To Explore