آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسلم مشاہیر نے تہذیب و ثقافت ،تمدن اور روزمرہ زندگی میں وہ اصول ضوابط بنائے جن سے آنے والی نسلوں کو رہنمائی میسر آئی اور وہ مستقبل کے حالات سے روشناس ہوے ۔

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسلم مشاہیر نے تہذیب و ثقافت ،تمدن اور روزمرہ زندگی میں وہ اصول ضوابط بنائے جن سے آنے والی نسلوں کو رہنمائی میسر آئی اور وہ مستقبل کے حالات سے روشناس ہوے ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ مولانا رومی اور حضرت سلطان باہو 8 ویں بین الاقوا می کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی چییرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے ۔اس موقع پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولایتی رابطہ محترمہ روبینہ خورشید عالم ، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو ،آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہاد وف ،چییرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحب زادہ سلطان احمد علی ،ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی اور پروٹوکول آفیسر مصطفی علی اصغر بھی موجود تھے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ مولانا رومی تاریخ ساز شخصیت تھے جن کی شخصیت علم وادب کا مرکب تھی ۔مولانا رومی نے مسلمانوں اور انسانیت کیلیے سبق آموز تحریریں مرتب کیں جن سے زندگی گزارنے کے اسلوب مہیا ہوتے ہیں آپ کی مشہور تصنیف مثنوی ہے جو آج بھی علم و ادب کا خزانہ سمیٹے ہوے ہیں ایسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضرت سخی سلطان باہو پیدایشی عارف بااللہ تھے ،اوائل عمری میں ہی آپ واردات بالغیبی سے فیضیاب ہوے ،آپ پنجابی زبان کے شاعر بھی تھے اور آپ کی کافیاں آج بھی روحانی بالیدگی کا باعث بنتی ہیں ۔آپ فتوحات لاریبی میں مستغرق رہتے ،آپ سید تھے مگر خود کو کبھی سید نہ کہلواتے سخی سلطان باہو کے نام سے مشہور ہوے آج بھی آپ کا مزار روحانی تسکین کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی نسل کو مولانا رومی اور حضرت سخی سلطان باہو کی زندگیوں مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کے علمی خزانوں سے فیضیاب ہونا چاہیے یہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے ۔تقریب کے آخر میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کو سوونییر پیش کیا گیا

Share This Post

More To Explore