آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر سے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و جموں و کشمیر پر خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف محمد الدوبے نے چھ رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی.

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر سے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و جموں و کشمیر پر خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر یوسف محمد الدوبے نے چھ رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی.اس ۔وقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق ،معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی اور پروٹوکول آفیسر مصطفی علی اصغر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سپیکر نےاو آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہےسپیکر نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں اسوقت تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے یکطرفہ توسیع پسندانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ، مسئلہ کشمیر اس وقت دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان اہم مسئلہ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ، مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالہ سے سے بھی او آئی سی کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں ظلم وستم کی انتہا ہے.انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقیقت ہے لیکن اس کے باوجود بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف آئینی اور انتظامی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز تسلط جاری رکھے ہوئے ہے۔5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کو سلب کر رکھا ہے. سپیکر نے کہا کہ حریت قیادت اور سیاسی کارکنان بھارت سے اختلاف رائے رکھنے کی وجہ سے نظر بند ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے نوکریوں کے حصول کے لیےکشمیریوں کے بجائے بھارتی شہریوں کو ترجیح دی جاتی ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر پر براہ راست دہلی کاکنٹرول ہے ۔شہریوں کے حقوق سلب ہیں ، آر ایس ایس اور بی جے پی مسلمانوں کی نسل کشی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آنے والے ایام میں کوئی انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے او آئی سی کردار ادا کرے، انہوں نے سپیشل انوائے کا آزادکشمیر کا دورہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ او آئی سی جموں و کشمیر کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی ۔سپیشل انوائے برائے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے دورہ کا مقصد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر آمدہ دنوں میں استنبول میں ہونے والی او آئی سی میں مسلم ممالک کے وزراء خارجہ کانفرنس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے شرکاء کو آگاہ کرناہے.وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق نے اس موقع پر کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی کو استنبول میں ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں کشمیری عوام کے ترجمان کے طور پر شامل کیا جائے ۔آخر میں سپیکر قانون ساز اسمبلی نے نمائندہ خصوصی کو شیلڈ بھی پیش کی

Share This Post

More To Explore