کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین کا المصطفے کمپلکیس مظفرآباد کا دورہ۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے لگائےجانے والے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا۔

کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین کا المصطفے کمپلکیس مظفرآباد کا دورہ۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے لگائےجانے والے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندہ عتیق احمدکیانی نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کو بریفنگ دی اور بتایا کہ المصطفے ویلفیئر سوسائٹی کے تحت غریب اور نادار لوگوں کے علاج معالجہ کے لیے مشینری، ڈاکٹرز اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جس پر ماہانہ 5لاکھ روپے کے اخراجات ہوتے ہیں۔ اس موقع پرکمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین نے المصطفے ویلفیئر سوسائٹی کے کام کو سراہا اورآئندہ بھی اس طرح کے فری کیمپ لگائے جانے کی توقع کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کا کار خیر کے کاموں میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی بہترین کام کر رہی ہے امید کرتے ہیں کہ سوسائٹی اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے گئی۔

Share This Post

More To Explore