صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن محمد فیاض چوہدری ایڈووکیٹ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ سجا الحق ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورکے وفد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔جس پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپور کے وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
