سیکرٹری سیاحت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالرحمن سے آزاد کشمیر میں موجود سیاحتی پوٹینشل کے حوالے سے برطانیہ کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ کی سربراہی میں اوور سیز کشمیریوں کے وفد نے ملاقات کی۔

سیکرٹری سیاحت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالرحمن سے آزاد کشمیر میں موجود سیاحتی پوٹینشل کے حوالے سے برطانیہ کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ کی سربراہی میں اوور سیز کشمیریوں کے وفد نے ملاقات کی۔ سیکرٹری آزاد کشمیر چوہدری عبدالرحمن نے وفد کو آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے سہولت کاری کے مکینزم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں موجود سیاحتی پوٹینشل، ثقافتی ورثے اور ایکو ٹورازم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت نے وفد کو آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے ویژن پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے حکومت انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ترغیب اور نئی سیاحتی سائٹس کی تلاش پر کام کر رہی ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاحتی پالیسی 2019 پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو فیسیلیٹیشن مکینزم متعارف کروا رہے ہیں۔سیکرٹری سیاحت نے وفد کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ضرور آئیں اور سیاحت کے شعبے میں موجود پوٹینشل سائٹس کا مشاہدہ کریں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے سیکرٹری سیاحت کو آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر کی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وفد میں ممبر پارلیمنٹ محمد اقبال، چوہدری ساجد، کرنل محمد قیوم، چوہدری عجائب، چوہدری خادم، چوہدری یونس شامل تھے۔

Share This Post

More To Explore