محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے زیر انتظام کیپٹن سرور شہید بوائز/گرلز ہائی سکول چکوٹھی میں زیتون پودا جات کی پلانٹیشن کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آمنہ رفیع ناظم زراعت توسیع مظفرآباد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام میں راجہ فراز سعید نائب ناظم زراعت ضلع جہلم ویلی، سید غلام مرتضٰی گیلانی اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر پراجیکٹ انچارج کاشت زیتون کے علاوہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف، سکول سٹاف و طلباء، زمینداران، میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ناظم زراعت نے شرکاء کو پھلدار پودا جات کی شجرکاری بالخصوص زیتون باغات کی کاشت اس کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کردار اور معاشی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلباء و علاقے کے زمینداران کو شجرکاری و شجر پروری پر خصوصی توجہ مبذول کروانیکیلئے عملی طور پر پودا جات کی تنصیب کرواتے ہوئے تکنیکی سیشن بھی لیا۔ ادارے میں محکمہ زراعت کے تعاون سے 100 پودا جات زیتون تنصیب کروائے گے جس پر پرنسپل ادارہ اور سٹاف نے محکمہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان پودا جات کو نہ صرف بطور ماڈل باغ کامیاب کیا جائے گا بلکہ اس حاصل ہونے والی انکم ادارے کی بہترین کے لیے خرچ کی جائے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
