سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی کارروائیاں جاری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میرنے ہمراہ ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد گوجرہ بائی پاس پر قائم فاسٹ فوڈ کی مشہور چین کو ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات کے باعث سیل کر دیا۔چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں صفائی و ستھرائی انتہائی ناقص اور برتن گرد آلود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے۔غیر معیاری،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ بزنس آپریٹرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں /بزنس آپریٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
