چیئر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیور سیکرٹری ان لینڈ ریونیو، محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 25-2024 کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس سنٹرل بورڈ آف ریونیو مظفر آباد میں منعقد ہوا۔

چیئر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیور سیکرٹری ان لینڈ ریونیو، محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 25-2024 کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس سنٹرل بورڈ آف ریونیو مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر انلینڈ ریونیو نارتھ زون اشتیاق احمد ،ایڈیشنل کمشنر انلینڈ ریونیو – || مظفر آباد ڈاکٹر شازیہ حبیب اور ایڈیشنل کمشنر انلینڈ ریونیو – IVراولا کوٹ سردار محمد ریاض خان کے علاوہ ضلع مظفر آباد، راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور نیلم کے سرکل آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو سیکرٹری انلینڈ ریونیو نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت جاری کی کہ ٹیکس ٹارگٹ کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کویقینی بنایاجائے تا کہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دیئے گئے ٹیکس ٹارگٹ اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے سختی سے ہدایات جاری کیں مالی سال 25-2024 کے لیے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore