وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر میں عوامی مسائل سننے کے بعد فوری طور پر حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کواحکامات دیئے،اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے قرب و جوار سے آئےوفود سے ملاقاتیں کیں۔ضلع بھر کے مختلف مقامات سے آئے معززین،زعما،عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔وکلاء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے بھی افراد نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری یوسف،صدرسماہنی بار چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ،ٹھیکدارامتیازحسین،سینیرصحافی ناصرشریف بٹ محسن حبیب ،پروفیسر راجہ عبدالرحمان،محمودہاشم،ایڈووکیٹ معین الرحمان،راجہ حبیب الرحمان،عبدالشکور،راجہ عمران و دیگر شامل تھے ۔ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر کہاکہ عوام کے مسائل کوحل کرنا انکاعزم ہے۔ریاست بھر کے عوام کی بلاتفریق خدمت مشن ہے،حکومت آزادکشمیرنے اجتماعی سطح پرعوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا ۔حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے،اجتماعی نوعیت کے کاموں پرزیادہ توجہ دی ہے ۔اداروں کو درست سمت پر ڈالنے سے ریاست میں تعمیر و ترقی جاری ہے۔اداروں میں شفافیت،گڈگورننس ہیلتھ پیکج ،این ٹی ایس،سوشل پروٹیکشن پروگرام سمیت دیگردرجنوں منصوبہ جات و تعمیر و ترقی سے عوام کو اجتماعی سطح پر فائدہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 97 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تاریخی ہیلتھ پیکج دیا۔ موجودہ حکومت میرٹ پرکام کررہی ہے،سٹیٹس کو کو توڑا ہے۔میرٹ پر تقرریاں ہوئیں۔3100 امیدواران این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر لگے۔پی ایس سی کو شفاف انداز میں فعال کیا۔سوشل پروٹیکشن فنڈ سے مایوس و بےحال طبقے کی سرپرستی ریاست نے کی،حکومت آزادکشمیر ریاست بھر میں عوام کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہی ہے،وسائل کی منصفانہ تقسیم کی گئی ہے۔اس موقع پر عمائدین ،زعماء اور وکلاء نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور ریاست میں گڈ گورننس کے وزیراعظم کے اقدامات کو بے حد سراہا ۔انہوں نے وزیراعظم کو میرٹ کی بحالی ،گڈ گورنس کے فروغ اور شفافیت پر خراج تحسین پیش کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
