ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔آزادکشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اور مرکزی اجتماع حسب سابق مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میں منعقدہوا۔ جس میں اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد، کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین، صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی، مئیر میونسپل کارپوریشن سکندر نثار گیلانی، سرپرست اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ میاں محمد عتیق جھاگوی، سابق امیدواراسمبلی مختارعباسی، سابق امیدوار اسمبلی شیخ اظہرسمیت علماء کرام و مشائخ عظام، عمائدین شہر اور ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید اداکی۔ عید الفطر کے اس عظیم الشان اجتماع میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے حق اور مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی مشکل صورتحال میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہو گی۔ مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے ایک قرارداد کے ذریعےمطالبہ کیا گیا کہ مسجد نبوی کے ڈیزائن پر تعمیر ہونے والی آزادکشمیر کی اس سب سے بڑی جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین کے بقیہ تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس مسجد کا منصوبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جو پاکستان، کشمیر اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات کی علامت ہے۔ اس موقع پر صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی نے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں کارپٹ بچھانے کیلئے عطیات دینے والے مخیر خواتین و حضرات کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو اس کار خیر میں مذید بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ نمازیوں کو سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی اپنےمحدود وسائل کے ساتھ مسجد شریف کا انتظام چلا رہی ہے اور حتی المقدور مسجد شریف کی تزین و آرائش، مینٹی نینس اور دیگر ضروریات کو پوراکرنے کیلئے بطریق احسن فرائض انجام دے ری ہے اس میں شہریوں کا مثالی تعاون لائق صد تحسین ہے۔ اس موقع پردیگر مقررین نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو اتحادو یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ عید سعید مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے۔ اس احسان پر اظہار تشکر کا بہترین طریقہ مخلوق خدا کی بھلائی اور امن و اخوت اور انصاف کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کو دنیا میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر کئی مسلم ممالک دشمن کے نشانے پر ہیں۔ ایسے حالات میں ملت اسلامیہ کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاغوتی طاقتوں کے خلاف متحد ہوجائیں اور مسلمانوں کو ظلم و جبر اور زبوں حالی سے نجات دلانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کرداراداکریں۔ اجتماع عید میں حسب روائت مئیر بلدیہ سکندر نثار گیلانی نے دیگرقائدین کے ہمراہ خطیب شہر کی دستار بندی کی۔ اجتماع عید میں اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
