آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی کی آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآباد کی خصوصی عید ٹرانسمیشن میں شرکت۔ مشیر حکومت نے تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے اس موقع پر ہمیں اپنے مقبوضہ کشمیر کی بھائیوں اور بہنوں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد ہندوستان کے جابرانہ تسلط سے آزاد ہو اور آرپار کے کشمیری مل کر عید منائیں۔ مشیر حکومت نے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کی قربانی دینے والے فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لائن آف کنٹرول سمیت تمام ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہو کر اپنی فوج کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں امن، سلامتی اور استحکام لایا جا سکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
