آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد ۔محکمہ جنگلات عید کے دن بھی متحرک رہا اور محکمہ کے آفیسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے ۔محکمہ جنگلات آزادکشمیر نے عید کے دوران لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔گذشتہ رات کو مظفرآباد سنٹرل فاریسٹ آفس نے تیار لکڑی کی ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا ۔حویلی کے علاقے بدھال سے بھی رینج آفیسر شفیع کیانی نے لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوے تیار لکڑی سے لدی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ۔

Share This Post

More To Explore