عوامی شکایات کے پیش نظر،حسب ہدایت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآ باد (چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی)عمران عباس نقوی اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے پولیس تھانہ سٹی کو ہمراہ رکھتے ہوئے مٹن مارکیٹ کا دورہ کیا، بر موقعہ گراں فروشی کے مرتکب 05 قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جا کر ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ مزید برآں دیگر ایک کارروائی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد نے گھڑی پن چوک میں مرغ شاپس کی پڑتال کی اور موقع پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور طے شدہ ایس او پیز کے مغائر دو سے زائد مرغ زبح کر کے فروخت کیلئے رکھنے والے دکانداروں /مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 مرغ فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اور بعد ازاں جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہائی عمل میں لائی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
