سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری لطیف اکبر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا،غم اور دکھ کی گھڑی میں سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
