پاک آرمی کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک کشمیر فلڈ لائیٹ شوٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پاک کشمیر فلڈ لائیٹ شوٹ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات ، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پاک کشمیر فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ کے مقابلہ جات 17 مارچ سے جاری تھے جن میں مظفر آباد کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا ، فائنل مقابلہ ٹائیگر کلب ٹنڈالی اور بلوچ کلب مظفر آباد کے درمیان ہوا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گے ۔فائنل کا کانٹے دار مقابلہ بلوچ کلب کے نام رہا جبکہ ٹائیگر کلب ٹنڈیلی رنر اپ ٹیم رہی۔ منتظمین میں ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ممبر آرگنائزر، راجہ شعیب محمود اور دیگر میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر راجہ داؤد منیر خان، سید ضیافت نقوی، راجہ قاسم فرید ، راجہ اطہر الطاف، چوہدری مبشر، منیر بلوچ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
