ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کی جانب سے وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔

ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کی جانب سے وزیر اطلاعات آزادکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس، ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر، سیکرٹری جنرل نعیم احمد عباسی سمیت ممبران ٹی وی جے امتیاز اعوان، محمد عارف عرفی، امیر الدین مغل، سجاد میر، وقاص کاظمی، راجہ خالد، سید اشفاق شاہ، بشارت مغل، ندیم شاہ، سفیر رضا، عبدالحکیم کشمیری، شاہ زیب افضل و دیگر نے شرکت کی۔ ٹی وی جے کے عہدیداران نے وزیر اطلاعات کو ٹی وی جے کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور فلاحی کاموں اور رمضان دستر خوان بارے بریفنگ دی جسے وزیر اطلاعات نے شاندار الفاظ میں سراہا۔وزیراطلاعات ٹی وی جے کے زیر اہتمام لگائے گئے رمضان دستر خوان کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک سعادتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے، یہ قرآن کا مہینہ ہے، رحمت و غفران کا مہینہ ہے،قبولیت اعمال کا مہینہ ہے، جہنم سے آزادی اور دعاؤں کا مہینہ ہے، اللہ اس ماہ میں نیکیوں کےتمام دروازے کھول دیتا اور گناہوں کے تمام دروازے بند کردیتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ افطار کا وقت قبولیت کا وقت ہوتا ہے، اس وقت اللہ کو اپنے بندے پر بڑا پیار آتا ہے۔ انہوں اپیل کی کہ افطاری کے اوقات میں ملک و ملت کی خوشحالی، امت مسلمہ اور انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی جائے۔ انہوں نےکہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی جائے۔

Share This Post

More To Explore