صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے جدوجہد میری سیاست کا بنیادی نصب العین ہے اسی نصب العین کے حصول کے لیے میں ہمہ وقت کوشاں رہتا ہوں میں نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ و امریکہ کے دوران ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کر کے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔میرا برطانیہ اور امریکہ کا دورہ دور رس اثرات کا حامل تھا اس دورے کے دوران میں نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر بریف کر کے انہیں برطانوی پارلیمنٹ سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے آمادہ کیا اسی طرح امریکہ کے دورے کے دوران امریکی کانگرس کے رکن تھامس شوازی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بریف کیا میرے دورے سے ایک مرتبہ پھر مودی کا مکرہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہوا ہے۔امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد میں نے ماہ رمضان میں 22 اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر میں نے اسلامی ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں او آئی سی بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔میرپور کی عوام میرے دل میں بستی ہے اور میں میرپور کی عوام کے دلوں میں بستا ہوں۔میرپور کی عوام نے ہر دور میں اور ہر حال میں میرا بھرپور اور پر جوش ساتھ دیا ہے یہ میرپور کی عوام کی بے لوث محبت ہی ہے جس کی بدولت میں نے 9 مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔ 9مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے والا میں واحد سیاستدان ہوں یہ اعزاز نہ آزاد کشمیر کے کسی لیڈر کے پاس ہے اور نہ ہی یہ اعزاز پاکستان کے کسی سیاستدان کے پاس ہے 9 مرتبہ ممبر اسمبلی کے ساتھ ساتھ میں پانچ سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہا پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا اور اب ریاست کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز ہوں یہ سب کچھ مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل اور میرپور کی عوام کی بے پناہ محبت کی بدولت ہی حاصل ہوا۔ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور سلطان ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں جاری حالیہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور دیگر شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں پاک فوج دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے موثر آپریشن کر رہی ہے انشا ء اللہ جلد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر جاری مظالم بند کرانے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں میرپور سے تجاوزات کا خاتمہ کیا سڑکات کو کشادہ کیا لاری اڈا سبزی منڈی کا قیام عمل میں لایا میاں محمد بخش لائبریری قائم کی اب بھی میرپور کے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں انشاء اللہ یہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا قیام وقت کی ضرورت اور اہلیان میرپور کا دیرینہ مطالبہ ہے میرپور میں ائیر پورٹ کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہوں۔ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کا وعدہ کیا یہ وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے جلد یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ذیلی کنبہ جات کے ایشو کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اس کی منظوری ہو چکی ہے اس سلسلے میں ترمیمی ایکٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہو چکا ہے جلد الاٹمنٹ چیٹیں جاری کر دی جائیں گی۔بہت جلد میرپور میں پارکنگ پلازہ کا سنگ بنیاد رکھوں گا،میرپور میں میرپور بزنس سینٹر کو سی پیک میں شامل کروایا بزنس سینٹر کے قیام سے میرپور میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اوورسیز کمیونٹی کی بزنس سینٹر میں انویسٹمنٹ سے آزاد کشمیر میں ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔سی پیک میں میرپور مظفرآباد موٹر وے شامل ہے اسے فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
