رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے مختلف بیکرز، ہوٹلز، فاسٹ فوڈ سینٹرز اور کیفے کی جانچ پڑتال کی، خاص طور پر دودھ، پکوڑے اور سموسے جیسی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والے تیل اور گھی کے نمونوں کا موقع پر انسٹنٹ موبائل فوڈ لیب سے ٹیسٹ کیا گیا۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ آئل کو بھاری مقدار میں ضبط کر لیا گیا اور غیر معیاری مصالحہ جات کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔کل 12,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،07 نوٹس جاری کیے گئے, تقریباً 10 لیٹرغیر معیاری تیل کو تلف کیا گیا.ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر انجینئر ابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی عوامی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ایسی کوششیں جاری رکھے گی اور غیر compliant اداروں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ فوڈ کی کوالٹی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore