ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد مدثر فاروق نے زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مظفر آباد کی حدود میں اراضی خالصہ سرکار و شاملات دیہہ بشمول غیر منقسم و کاہچرائی بذریعہ اقرار نامہ فروخت/منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق آئندہ تمام عرائض نویس اور اشٹام فروشوں کو اراضی خالصہ سرکار محفوظ کابچرائی و شاملات دیبہ غیر منقسم سے متعلق اشام پیپرز کی اجرائیگی و تحریر کی ممانعت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق آئندہ کوئی بھی شخص/ اشخاص نہ ایسا کرے گا اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف زیر دفعہ 188-APC کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
