وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے نادارو غرباء کے مسائل میں خصوصی دلچسپی سے محکمہ زکوٰۃوعشر نے گذشتہ 9ماہ میں آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں 953 غریب داخل مریضوں کا مفت علاج کروایا۔ فی مریض اوسطاً/- 10,778(دس ہزارسات صد اٹھتر) روپے خرچ آیا،) یہ رقم ایڈوانس میں طبعی ادارہ جات کو بذریعہ کراس چیک فراہم کی گئی۔مالی سال 2024-25 ء یکم جولائی2024 سے 19مارچ2025 (نو ماہ) تک آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،CMH وAIMS میں کل953 داخل مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں۔ان میں 445 خواتین اور508 مردشامل ہیں۔ اوسطاً فی مریض 10,778(دس ہزارسات صد اٹھتر) روپے کے اخراجات آئے۔محکمہ زکوٰۃوعشر نے یہ رقم بذریعہ کراس چیک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وCMH،AIMSکے سربراہان کوبذریعہ کراس چیک اداکی جس سے تحت قواعد مستحق مریضوں کا علاج معالجہ ہوا۔اس وقت تک طبی ادارہ جات کو کل مبلغ1,02,71,250/-روپے کی ادائیگی عمل میں لائی جا چکی ہے۔اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹر چوہدری رزاق نے کہا کہ داخل غریب مریضوں کی ضرورت 10ہزار سے 20ہزار تک ہوتی ہے جس سے غریب لوگوں کو مدد ملی ہے۔اگرکوئی غریب ونادار ہسپتال میں داخل ہے جواپنا علاج معالجہ نہیں کروا سکتا وہ ہسپتال میں قائم زکوٰۃ ڈسک سے رابطہ کرے تاکہ اس کی مدد کی جاسکے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
