وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی ،سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی سربلندی، عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
