فوڈ اتھارٹی کی غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ کوہالہ کے مقام پر بھاری مقدار میں سامان برآمد کرلیا ۔

فوڈ اتھارٹی کی غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ کوہالہ کے مقام پر بھاری مقدار میں سامان برآمد کرلیا ۔موقع پر جرمانے بھی کئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ٹیم فوڈ اتھارٹی نے دارالحکومت مظفرآباد میں راولپنڈی کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو روک کر دوران پڑتال غیر معیاری مضر صحت ،غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کی بھاری کھیپ ضبط کر لی اور تین دن کے اندر رجسٹریشن کروانے کی اور کہا کہ رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآبادابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔جدید لیب کے زریعے کارروائی کی جارہی ہے

Share This Post

More To Explore